واٹس ایپ کی نئی پالیسی سے صارفین کو کیا فائدہ ہو گا؟ پی ٹی اے نے وضاحت کر دی

ہماری ویب  |  Jan 15, 2021

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹس ایپ سے متعلق صارفین میں بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری وضاحتی ٹوئٹ کے مطابق نئی پالیسی کاروباری طبقے کے لئے مفید ثابت ہو گی، جبکہ دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، چیٹس گفتگو تک واٹس ایپ یا فیس بک نہیں پہنچ سکے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی 8 فروری سے لاگو ہو گی، جس کا مقصد صارفین کے لئے خریداری کے عمل کو آسان بنایا جانا ہے۔

نئی پالیسی سے واٹس ایپ پر براہ راست کسی بھی کاروبار سے مدد حاصل کرنا ممکن ہوسکے ہے، اس اپ ڈیٹ سے دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اعلامیے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ تاحال محفوظ ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق نئی پالیسی واٹس ایپ پر براہ راست خریداری کرنے اور کاروبار سے براہ راست فائدہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوا ہے، جس سے کاروباری کام منٹوں میں سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More