اوولونگ کیا ہے اور اس کی چائے کے کیا فوائد ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 13, 2021

موٹاپا کم کرنے کے لیے ہم مختلف مشروبات کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب ماہرین نے چائے سے وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

طبی و تحقیقی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ایسی چائے ہے جس کے اگر دن بھر میں دو کپ پی لیے جائیں تو وہ رات کے وقت مٹاپے کو کم کرتی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی یونیورسٹی آف ٹسوکوبا کے ماہرین مٹاپے یا اضافی وزن کم کرنے کے حوالے سے تحقیق کررہے تھے اس دوران انہوں نے مختلف مشاہدات کیے۔

مطالعہ کرنے کے دوران طبی ماہرین نے اوولونگ چائے کے فوائد بھی دیکھے اور بتایا کہ اگر دن بھر میں اس چائے کے دو کپ پی لیے جائیں تو مٹاپے سے نجات مل سکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اوولونگ چائے میں ایسی خاصیت ہے کہ یہ رات کو سوتے وقت جسم کی اضافی چربی اور کیلوریز کو ختم کرتی ہے جبکہ رات کے وقت میں آپ کے میٹا بلوزم کو بھی بڑھاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس چائے کی اندر مختلف آکسائیڈس شامل ہیں جو نہ صرف انسانی صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ یہ مٹاپے کو کم کرنے کے لیے بھی بہت فائدے مند ہیں۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے رضاکاروں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جن میں سے ایک کو دو ہفتوں تک اوولونگ چائے دی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو کافی اور دیگر مشروبات پلائے گئے۔

دو ہفتے بعد ماہرین کے سامنے جو نتائج آئے وہ اُسے دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ جن لوگوں کو اوولونگ چائے دی گئی اُن میں سے 20 فیصد رضاکاروں کی نہ صرف نیند بہتر ہوئی بلکہ اُن کے وزن میں بھی کمی دیکھی گئی جبکہ دوسرے گروپ میں شامل رضاکاروں کے مٹاپے میں اضافہ ہوا۔

ماہرین نے بتایا کہ اس چائے کے استعمال کے دیگر فوائد بھی ہیں جن میں قلب کے امراض اور ذیابیطس سے بچاؤ، خلیات کا مضبوط ہونا قابل ذکر جبکہ دیگر امراض جیسے گلے اور سینے کی خرابی، آدھے سر درد کے لیے بھی یہ چائے بہت مفید ہے۔

٭اوولونگ چائے کیا ہے؟

اوولونگ چائے سب سے مہنگے اور مشہور چینی مشروبات میں سے ایک ہے ، جو سرخ اور سبز چائے کے درمیان کھڑا ہے۔ اس چائے میں غذائی اجزاء کی ایک بڑی مقدار موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More