زیادہ بادام کھانے سے قبض کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔۔۔ جانیں ان 5 خشک میوہ جات کے سنگین نقصانات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jan 13, 2021

فائبر اور پروٹین کا خزانہ اور سردیوں کی سوغات ڈرائی فروٹس ہر کسی کے من پسند ہیں اور سردیوں میں مونگ پھلی نہ کھائی جائے، ایسا نہیں ہو سکتا۔

جہاں طبی ماہرین کی جانب سے ڈرائی فروٹس کا استعمال لازمی قرار دیا وہیں اسے احتیاط سے کھانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ خشک میوہ جات کھانے کے صحت پر سنگین اچرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ہماری ویب پڑھنے والوں کو خشک میوہ جات کے فوائد تو بہت بتا چکی تاہم آج ہم آپ کے لیے 5 ڈرائی فروٹس کے نقصانات لے کر آئے ہیں جو ہر کسی کو معلوم ہونے چاہئیں۔

چلغوزے

سونے کے بھاؤ بکنے والے چلغوزے ناصرف فائدہ مند ہوتے ہیں بلکہ یہ نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق چلغوزہ ہمیشہ کھانے کے بعد استعمال کرنا چاہئیے ورنہ بھوک لگنا بند ہو جائے گی۔ 20 گرام سے زائد چلغوزے جسم کے مختلف حصوں میں درد پیدا کرتے ہیں اس کے علاوہ سر میں بھی شدید درد ہوتا ہے۔

بادام

زیادہ بادام کھانے یا بغیر بھگوئے کھانے سے قبض کی شکایت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ کڑوے بادام کھانے سے آنکھوں کی بیماریوں کی شکایت بھی ہو سکتی ہے تاہم کچھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کڑوے بادام کھانے سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

کھجور

کھجور بہت ہی زیادہ میٹھا پھل ہے، اسی لیے ایسے افراد جنہیں ذیابیطس کی شکایت ہے وہ اسے کھانے سے پرہیز کریں۔ ایک وقت میں تین سے زیادہ کھجوریں کھانا شوگر لیول بڑھا سکتا ہے جبکہ اس سے پیٹ بھی خراب ہو سکتا ہے۔

کشمش

گرم تاثیر رکھنے کی وجہ سے کشمش کا زیادہ استعمال متلی، نکسیر پھوٹنا اور پیٹ خراب کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے زیادہ کھانے سے چہرے پر دانے بھی ہو جاتے ہیں۔

اخروٹ

اخروٹ بھی گرم تاثیر رکھتے ہیں اور اسے کم کھانا چاہیے، یہ منہ میں چھالے بننے اور گلے میں خراش کا سبب بن سکتا ہے۔ اخروٹ دن کے بجائے رات سونے سے پہلے کھانے چاہئیں۔ اخروٹ کھانے کے بعد چائے بالکل نہ پئیں کیونکہ یہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

٭ اس معلومات کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں کرنا نا بھولیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More