کیا آپ فون خریدنے جا رہے ہیں؟ جانیں کتنی پاور والی بیٹری کا فون خریدنا چاہیے؟

ہماری ویب  |  Jan 12, 2021

آج کل اسمارٹ فون ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے، آپ کو کوئی بھی ایسا فرد دکھائی نہیں دے گا جس کے پاس اینڈرائڈ فون نا ہو لیکن جہاں فون اہمیت کے حامل ہیں وہیں فون کے فیچرز اور خصوصیات بھی اہمیت رکھتی ہیں۔

فون خریدتے وقت جہاں ہم اس کا کیمرہ، میموری اور ڈسپلے سائز دیکھتے ہیں وہیں ہم سے ایک چیز نظر انداز ہو جاتی ہے اور وہ ہی چیز سب سے زیادہ اہم ہے۔

جی ہاں! ہم بات کر رہے اسمارٹ فون کی بیٹری کی۔ کسی بھی فون میں بیٹری سب سے زیادہ اہم کردار ادا کر رہی ہوتی ہے۔

بہت سے لوگ شکایت کر رہے ہوتے ہیں کہ فون خریدنے کے بعد اس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، اسے بار بار چارج کرنا پڑتا ہے وغیرہ۔

لیکن یہ سب آخر کیوں ہوتا ہے؟ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بہت سے افراد فون خریدتے وقت یہ نہیں دیکھتے کہ اس فون میں کتنی پاور کی بیٹری موجود ہے؟

آج ہماری ویب آپ کو بتانے جا رہی ہے کہ اگر آپ فون خریدنے جائیں تو یہ ضرور دیکھ لیں کہ کہیں آپ کے فون میں کم پاور کی بیٹری تو نہیں لگی؟

ہمیشہ اس فون کا انتخاب کریں جس کی بیٹری 3500 MAh سے زیادہ ہو، کیونکہ اگر آپ ان افراد میں سے ہیں جو موبائل زیادہ استعمال نہیں کرتے تب تو اتنی پاور کی بیٹری آپ کے لیے کافی ہو گی لیکن اگر آپ فون سے تصاویراور ویڈیوز بنا کر ایڈٹ کرتے ہیں یا فون کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں تو کوشش کیجیے کہ 3500 MAh سے زیادہ پاور والی بیٹری کا فون خریدیں۔

آج کل جتنے بھی نئے فون آ رہے ہیں، کمپنیاں اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ ان میں کم سے کم 4000mAh کی بیٹری لازمی ہو۔

اس کے علاوہ اگر فون کی بیٹری 5000mAh ہے تو یہ تو بہترین ہے، نارمل استعمال پر آپ کا فون مکمل چارجنگ کے بعد دو سے ڈھائی دن تک چل جائے گا۔

لہٰذا جب بھی موبائل مارکیٹ فون خریدنے کی غرض سے جائیں، تو اس بات کو ذہن میں لازمی رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More