ابا رشتے کے لیے مان گئے، واٹس ایپ ہیڈ کوارٹرز میں جشن۔۔۔ واٹس کی نئی پالیسی پر بننے والے مزاحیہ میمز

ہماری ویب  |  Jan 12, 2021

گزشتہ کچھ روز سے واٹس ایپ کا موضوع ملک میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر زیرِ گردش ہے۔ ایپلیکیشن نے نئی پرائیویسی متعارف کروائی ہے جس سے ہر صارف کو فروری تک متفق ہونا ہو گا۔

تاہم اس حوالے سے میمرز کو ایک نیا موضوع مل گیا جنہوں نے مختلف مزاحیہ میمز بنا کر سوشل میڈیا صارفین کو خوش کیا اور خوب ہنسایا۔

پرائیویسی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا پہلے سے کہیں زیادہ ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کرے گی، اس کے علاوہ صارفین کا ڈیٹا انسٹاگرام اور فیس بک کی دیگر سروسز کے ساتھ بھی شئیر کیا جائے گا۔

آئیے کچھ میمز دیکھتے ہیں۔

ایک میم فیسبک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جس کا یہ مطلب تھا کہ لڑکا لڑکی کی بات ہو رہی ہے جس میں کوئی ایک کہتا ہے کہ ابا مان گئے ہیں رشتے کے لیے، تو پرائیویسی کے مطابق واٹس ایپ ہیڈ کوارٹرز میں یہ بات پہنچ گئی ہے اور وہاں جشن کا سا سماں ہے۔

واٹس ایپ کی جگہ ایک اور سماجی رابطے کی ایپ سگنل کے استعمال کے حوالے سے بھی کئی میمز بنائی گئیں۔

کچھ دیگر میمز ملاحظہ کیجیے۔

ان میں سے آپ کا پسندیدہ میم کون سا تھا؟ اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More