اہم متوسط طبقے کے لیے اپنی گاڑی رکھنے پر سب سے بڑا مسئلہ اس کے ایندھن کے اخراجات کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ویسے تو اپنی گاڑی کو اچھی حالت میں رکھنا ہی اس کی مائلیج یا ایندھن کی اوسط 19 فیصد بہتر بنادیتی ہے۔
مگر چند عام چیزیں یا طریقہ کار ایسے بھی ہیں جو آپ کے پٹرول کا خرچہ نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔
1- رفتار کم کریں
80 میل فی گھنٹہ سے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانا آپ کے ایندھن میں 25٪ تک کی بچت کرسکتا ہے، اگر آپ چھوٹی سڑکوں پر گاڑی چلا رہے ہیں تو، 70 میل فی گھنٹہ سے 60 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار کم کرنے سے مزید 10٪ کی بچت ہوسکتی ہے۔
2- گاڑی کی دیکھ بھال
انجن کی کارکردگی کو برقرار اور منظم رکھنے کے لئے اپنی کار کو باقاعدگی کے ساتھ روزانہ چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ انجن کے لیے اچھی کوالٹی کا تیل استعمال کررہے ہیں یا نہیں۔
3- ٹائرز
گاڑی کو مناسب طور سے اور فیول کا خرچہ بچانے کے لیے برانڈڈ کمپنی کے ٹائرز کا استعمال کریں ۔ ٹائر کے دباؤ کو باقاعدگی سے چیک کریں (خاص طور پر موٹر وے کے سفر سے پہلے)۔
4- اسپیڈ بمپ
اپنی گاڑی کو سخت بریک لگانا ، تیز کرنا، پھر اگلی اسپیڈ بمپ کے لئے بریک لگانا غلط طریقہ کار ہے کیونکہ اس سے بھی اضافی فیول استعمال یا ضائع ہوجاتا ہے۔ کوشش کریں کہ اپنی کار 20 میل فی گھنٹہ پر کی رفتار سے چلائیں
5- گاڑی سٹارٹ کرنے کے بعد کب چلانی چاہیے
ماہرین کے مطابق گاڑی اسٹارٹ کر کے 30سکینڈز بعد ہی چلائیں ،اس سے تینتیس فیصد پیٹرول کی بچت ہو گی۔