کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی جب سے آج تک ان کی شادی سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کرتا ہے کہ کرینہ نے خود سے 10 سال بڑے اور 2 جوان بچوں کے باپ سے شادی کیسے کر لی؟ جب کہ وہ خود ایک حسینہ اور کامیاب اداکارہ ہیں ان کو تو کوئی بھی نوجوان امیر اور خوبصورت دولہا مل سکتا تھا۔
لیکن کرینہ نے شادی کے لئے سیف کا ہی انتخاب کیوں کیا ؟ کیا بیبو کو چھوٹے نواب سے محبت تھی یا پھر کوئی خُفیہ راز ہے اس شادی کے پیچھے۔
ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ:
'' 2008 میں فلم '' ٹشن '' کے ایک گانے '' چھلیا چھلیا '' کی شوٹنگ کے دوران مجھے شادی کی پیش کش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر تم مجھ سے شادی کے لئے رضامند ہو تو ہم کل ہی چرچ میں شادی کرلیتے ہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے میں اب تمھارے بغیر نہیں رہ سکتا، انہوں نے مجھے اپنے بچوں اور پہلی ناکام شادی کے بارے میں بھی کھل کر بتایا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میں بچوں کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوں اور والد ہونے کی تمام تر ذمہ داریاں ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ''
یہ سن کر مجھے اچھا لگا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں مگر اپنی پہلی شادی سے متعلق حقیقت واضح کر رہے ہیں اور اپنے بچوں کے بارے میں اتنا سوچتے ہیں۔ مجھے 10 سال پہلے بھی ان سے اتنی ہی محبت تھی جتنی کہ آج ہے۔ اسی لئے میں نے ان سے شادی کی کیونکہ مجھے ایک نیک اور مخلص شخص سے شادی کرنی تھی اور ان میں وہ کشش ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ سیف سے 10 سال چھوٹی ہیں مگر سیف کی پہلی بیوی امرتا ان سے 10 سال بڑی تھیں۔ آخر سیف علی خان کی زندگی میں 10 کا ہندسہ کامیاب بھی ثابت ہوا اور پہلی شادی سے ناکام بھی۔
سیف علی خان پہلے ہی دو بچوں ایک بیٹی اور بیٹے کے باپ تھے، پھر 2016 میں کرینہ سے ان کا ایک بیٹا تیمور ہے اور اگلے سال 2021 میں چوتھی مرتبہ باپ بننے والے ہیں۔