آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے سنا ہوگا کہ بیٹیاں باپ جبکہ بیٹے ماں پر جاتے ہیں لیکن یہ صرف کہنے کی باتیں ہیں۔ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ بیٹا باپ جبکہ بیٹی ماں کی کاپی ہے۔ تاہم شوبز ستاروں کے بچوں کی تصاویر اکثر ہی سوشل میڈیا پر وائرل نظر آتی ہیں۔
آج ہم آپ کو کچھ اداکاروں کے بچوں کی تصویریں دکھائیں گے، جو کہ بالکل ویسے نظر آتے ہیں جیسے بچپن میں ان کے والد دکھائی دیتے تھے۔
جنید خان اور ان کا بیٹا نائل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار جنید خان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام نائل خان ہے۔ ان کا بیٹا ہو بہو ان کے بچپن جیسا دکھائی دیتا ہے۔
حمزہ علی عباسی
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے ننھے سے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی ہے۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ کا بیٹا بالکل ان ہی کی طرح ہے۔
یاسر نواز
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ڈائریکٹر یاسر نواز کا چھوٹا بیٹا بالاج بھی بالکل اپنے والد کی کاربن کاپی ہے۔
احسن خان
منجھے ہوئے اداکار و شاندار میزبان احسن خان کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کے بیٹے اکبر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے یہ ہی کہا کہ یہ تو بالکل ہی احسن کے بچپن کی طرح دکھائی دیتا ہے۔
شہزاد شیخ
شہزاد شیخ کا نٹ کھٹ بیٹا شاہ میر بالکل ہی اپنے والد کے بچپن کی طرح ہے۔
٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔