باپ بیٹی کا رشتہ انتہائی انمول اور بے مثال ہوتا ہے، اکثر باپ اپنی بیٹیوں سے بیٹوں کے مقابلے میں زیادہ محبت کرتے ہیں کیونکہ کبھی نہ کبھی انہیں پرائے گھر جانا ہوتا ہے۔ ہمارے ملک کی مشہور شخصیات یعنی اداکار اور کرکٹرز بھی اکثر اپنے بچوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں۔
تاہم گزشتہ روز 15 دسمبر کو پاکستان کے دو سپر اسٹار نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ منائی۔
شاہد آفریدی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی سب سے بڑی بیٹی اقصٰی کی گزشتہ روز 19ویں سالگرہ منائی۔ سالگرہ کے موقع پر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کے لئے ٹوئٹر پر ایک خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نے بیٹی کے ہمراہ محبت بھری تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفریدی اپنی بیٹی کو بوسہ دے رہے ہیں، ساتھ ہی کیک کی بھی تصویر تھی۔ آفریدی نے کیپشن لکھا کہ ''میری زندگی کی عزیز ترین شخصیت کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ سالگرہ مبارک ہو''۔ تاہم کیک پر ہیپی برتھ ڈے اقصٰی اور 19 سال لکھا ہوا تھا۔
تصاویر دیکھیں:
فیصل قریشی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار فیصل قریشی جو ناصرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ ایک اچھے میزبان کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنی بیٹی آیت کی نویں سالگرہ لاہور میں منائی، جبکہ سالگرہ کی دو خوبصورت تصاویر کافی وائرل ہورہی ہیں۔ ملاحظہ کیجیے:
٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔