کچھ لوگ اپنی عمر سے زیادہ بڑے اور کچھ بہت چھوٹے لگتے ہیں جس کی وجہ ان کی جسمانی طاقت بھی ہوتی ہے اور کچھ لوگ اپنی ڈائٹ اور کھانے پینے کا اتنا خیال رکھتے ہیں کہ بلکل جوان نظر آتے ہیں۔ ایسی ہی یہ شخصیات ہیں جو 94، 78 اور 47 سال کی ہیں مگر ان کو دیکھ کر یہ محسوس ہی نہیں ہوتا کہ ان کی عمر اتنی بڑی ہے۔
ڈائٹ پلان
جانیں ایسا کون سا ڈائٹ پلان یا کھانے ہیں جو یہ لوگ کھاتے ہیں اور خود کو اتنا فِٹ رکھتے ہیں؟
٭ ملکہ الزبتھ:
ملکہ الزبتھ کی عمر 94 سال ہے۔ یہ خود کو جوان رکھنے کے لئے روزانہ صبح ایک کپ سادا قہوہ، بسکٹ، پھل، انڈے کا استعمال کرتی ہیں جبکہ دن بھر کے مختلف اوقات میں لیموں اور پھلوں کا رس پیتی ہیں۔ بغیر چکنائی کے کھانے، مچھلی یا چکن، تازہ سبزیوں کی سلاد کا استعمال کرتی ہیں جبکہ شام کے وقت کریم والی چائے، کیک، چاکلیٹ بسکٹ، انڈوں کا سینڈوچ مایونیز کے ساتھ کھانا پسند کرتی ہیں- یہ ان کی روزمرہ کی روٹین ڈائیٹ ہے جس کی وجہ سے یہ آج بھی بہت فعال دکھائی دیتی ہیں۔
٭ امیتابھ بچن:
امیتابھ بچن کی عمر 74 سال ہے یہ صبح کے ناشتے میں ایک گلاس دودھ اور نمک والا انڈہ فرائی کھاتے اور سردیوں میں اُبلا ہوا انڈہ، دوپہر میں دو سے تین روٹیاں، دال، ہری سبزیاں کھاتے ہیں اور چاول کھانے سے گریز کرتے ہیں بعض اوقات پنیر کا استعمال بھی کر لیتے ہیں۔ رات کے وقت سوپ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اور ہلکی غذا کھاتے ہیں۔
٭ نِدا یاسر:
نِدا 47 سال کی ہیں مگر اتنی جوان لگتی ہیں۔ یہ ناشتے سے قبل 4 گلاس پانی، ناشتے میں براؤن بریڈ میں 2 انڈے کی سفیدی کا آملیٹ یا 2 اُبلے ہوئے انڈے، کم چینی کی چائے اور ٹوس کھاتی ہیں ۔ دوپہر میں لال گوبھی، چکن اُبلی ہوئی، کھیرے، سرکے میں ڈوبی ہوئی پیاز مکس کرکے سلاد کھاتی ہیں ساتھ میں روٹی پھر شام میں ٹماٹر کا سوپ، رات کے کھانے میں روسٹ چکن اور گھر کی بنی ہوئی سبزی، دال چاول، گوشت سب کچھ کھاتی ہیں مگر پورے دن میں پھلوں کا استعمال اور ان کا جوس ضرور استعمال کرتی ہیں۔ جنک فوڈ کو کم سے کم کھاتی ہیں اور فیٹ یا زیادہ کیلوریز والے کھانے بہت کم کھاتی ہیں۔
٭ شائستہ لودھی:
شائستہ لودھی 43 سال کی ہیں۔ ان کو میٹھا بہت پسند ہے لیکن خود کو فٹ رکھنے کے لیے میٹھائی اور چینی والے دیگر آئٹم کو ہاتھ بھی نہیں لگاتی ہیں۔ ناشتہ میں دہی اور زیادہ تر شہد کا استعمال کرتی ہیں اور دن بھر میں کم سے کم کیلوریز والے کھانوں کا استعمال کرتی ہیں اور کم گھی والے کھانے کھاتی ہیں۔
٭ شاہ رُخ خان:
شاہ رُخ خان کی عمر 55 سال ہے اور یہ ناشتے میں براؤن بریڈ کے 2 سلائس، 4 انڈوں کی سفیدی، 1 آملیٹ، 1 کپ بلیک کافی، دوپہر کے کھانے روسٹ چکن، سبزیاں، سلاد، پھلوں کا جوس پیتے پھر شام میں جم جانے سے قبل 4 انڈوں کی سفیدی کا آملیٹ اور 2 آلو اُبلے ہوئے اور رات کے کھانے میں دال، سلاد اور چکن بریسٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔ اسی لئے اتنے صحت مند ہیں۔
٭ ثناء فخر:
ثناء 41 سال کی ہیں اور یہ دن بھر میں ایک مٹھی خُشک میوہ جات کا استعمال کرتی ہیں۔ یہ ہر طرح کا کھانا کھاتی ہیں۔ اور وقت پر کھاتی ہیں دن میں 3 مرتبہ ہی کھاتی ہیں ۔ پھلوں کا رس بغیر چینی کے استعمال کرتی ہیں اور اُبلی ہوئی سبزیاں کھاتی ہیں جن میں کدو اور لوکی کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔