علی ظفر اور میشا شفیع کیس: ایف آئی اے نے فیصلہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Dec 16, 2020

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گلوکارہ میشا شفیع کو گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے اور کردار کشی کے جرم میں قصور وار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان سمیت 8 افراد کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔

ایف آئی اے نے عبوری چالان لاہور کی عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید، لینا غنی، حیسم الزمان، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے کہا کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کرنے کے ہتک آمیز الزامات لگائے لیکن میشا شفیع الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی گواہ پیش نہ کرسکیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عبوری چالان میں میشا شفیع سمیت 8 افرادکے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ مشہور گلوکار علی ظفر نے توہین آمیز مہم پر 2018 میں ایف آئی اے کو میشا کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More