والد کے انتقال کے بعد گھر کے حالات خراب ہوگئے تھے پھر ۔۔۔ ثمینہ احمد نے بچپن سے لے کر اب تک کی زندگی کے 70 سال کا سفر کیسے طے کیا؟ جانیں ان کی زندگی کے بارے میں دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Dec 16, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ ثمینہ احمد جنہیں 50 سال سے زیادہ کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ انھوں نے پی ٹی وی کے بہت سے کامیاب ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھاے، اور آج بھی مخلتف ڈراموں میں اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ ثمینہ احمد کو اپنی خدمات کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے 2011ء میں پرائڈ آف پرفارمنس کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔

ثمینہ احمد کا کامیڈی ڈرامہ سیریل فیملی فرنٹ ناظرین میں بے حد مقبول ہوا جس میں انکے ساتھ صبا حمید اور وسیم عبّاس نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاے تھے۔

آج ہم ثمینہ احمد کی زندگی کے 50 سالوں کے بارے میں جانیں گے جو ان کے مداحوں کے لئے بھرپور دلچسپی کا باعث بنے گا۔

* ثمینہ احمد کی ابتدائی زندگی

ثمینہ احمد کی پیدائش 11 فروری 1950ء کو لاہور میں ہوئی۔ ان کے والد پاکستان کے مغربی علاقے میں فاریسٹ ڈائریکٹر تھے اور والدہ گھریلو خاتون تھیں۔ ثمینہ کے والد کا انتقال 1965ء میں اور والدہ کا انتقال 2018ء میں ہوا۔ ثمینہ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ ثمینہ نے ہوم اکنامکس میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کی ہے۔

ثمینہ احمد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اور ان کے بہن بھائیوں میں پڑنے لکھنے کا رجحان بہت زیادہ تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ والد صاحب کی نوکری کی وجہ سے ہر 2 ڈھائی سال کے بعد ٹرانسفر ہوجاتا تھا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر بھی کرتے رہتے تھے، اس وجہ سے ہم نے پاکستان کے کئی شہر گھوم لیے تھے۔

انہوں کے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لاہور اپنی خالہ کی شادی میں آئے ہوئے تھے اور اگلے دن والد کی فوت ہوگئے تھے۔ بعدازاں وہ لاہور منتقل ہوگئے اور والدہ نے بچوں کی پرورش کی۔

ثمینہ احمد اپنی والدہ کے بارے میں انٹرویو میں بتاتی ہیں کہ میری والدہ بہت بہادر خاتون تھیں، وہ زیادہ پڑھی لکھی نہیں تھی لیکن ایک جگہ نوکری ملی اور وہاں کچھ عرصہ کام کیا۔ اس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں کیونکہ وہ ان کی پیدائش وہیں کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہاں ان کے ماموں رہتے تھے تو ان کے ساتھ ان کے گھر پر رہیں۔ ثمینہ نے بتایا کہ وہاں رہ کر انہوں نے بیوٹیشن کا کورس کیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ثمینہ احمد کا کہنا تھا کہ انہیں سائیکل چلانے کا بہت شوق تھا اس کے علاوہ پینٹنگ بھی کیا کرتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد حالات خراب ہوگئے تھے، کم بجٹ میں گزارا کرنا پڑتا تھا پھر ان کے پاس مواقع آنا شروع ہوئے، ٹیلی وژن میں کام کا آغاز کیا اور مجھے 17 روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا جس کے بعد ایسا لگا کہ میں امیر ہوگئی۔

اداکارہ نے انٹرویو میں مزید کیا کہا جانیں ذیل میں ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More