بناؤ سنگھار پر کوئی سمجھوتہ نہیں! پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ 4 مشہور اداکار کون سے ہیں جن کا اپنا میک اپ کا برانڈ ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 15, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری یوں تو بہت سے قابل لوگوں سے بھری ہوئی ہے لیکن کچھ افراد ایسے ہیں جو ملٹی ٹاسکنگ ہیں، یعنی ایک ہی وقت میں کئی دوسرے کام سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔ اداکار، موسیقار، ماڈل اور شوبز کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بہت سے فنکار ایسے ہیں جنہوں نے خود کا سائڈ بزنس شروع کیا ہوا ہے۔

آج ہم آپ کو ان 4 مشہور فنکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہوں نے بزنس کے طور پر اپنا میک اپ کا برانڈ مارکیٹ میں متعارف کروایا ہے۔

نادیہ حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ملٹی ٹاسکنگ کسے کہتے ہیں، کوئی نادیہ حسین کو دیکھ لے۔ یہ ناصرف ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں بلکہ ایک ڈاکٹر، بیوٹیشن اور ان کا اپنا میک اپ کا برانڈ بھی ہے۔ NH Bling by Nadia Hussain نامی برانڈ نادیہ کا اپنا ذاتی ہے جس میں میک اپ کی پروڈکٹس سمیت چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کی دوسری چیزیں باآسانی دستیاب ہیں۔

عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو بھی پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ عتیقہ کا بھی ذاتی میک اپ برانڈ ہے جو کہ Atiqa Odho Cosmetics کے نام سے ہے۔ ان کے برانڈ کی بھی کئی چیزیں مشہور ہیں۔

اعجاز اسلم

پاکستان کے ایک اور معروف اور قابل اداکار اعجاز اسلم نے بھی حال ہی میں اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروایا ہے۔ اداکار نے اعجاز اسلم کے نام سے اپنا برانڈ متعارف کروایا، جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ ٹوئٹ میں اعجاز نے لکھا کہ آخر کار راز فاش ہوا، آپ ہمارے پراڈکٹ Aijazaslam.com سے خرید سکتے ہیں۔

کومل رضوی

کومل رضوی پاکستان کی مشہور گلوکارہ ہیں، ان کا بھی اپنا میک کا برانڈ ہے جس کا نام Trulykomal ہے۔ ان کی مصنوعات ناصرف چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے ہیں بلکہ بالوں کی حفاظت کے لئے بھی انہوں نے کئی پروڈکٹس متعارف کروائے ہیں۔

٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More