کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور صرف عام افراد ہی نہیں بلکہ بڑی شخصیات بھی تیزی سے اس کا شکار ہو رہی ہیں۔
گذشتہ روز مولانا طارق جمیل کے کورونا پوزیٹوو کی خبر سامنے آئی جس کے 5 گھنٹے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ اور ہوسٹ کا بھی کورونا پوزیٹوو آگیا۔
صنم جنگ:
اداکارہ صنم جنگ نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں اس پوسٹ کے ذریعے اپنے پیارے دوستوں کو آگاہ کر رہی ہوں کہ مجھے کورونا ہوگیا ہے اور ٹیسٹ پوزیٹوو آنے کے بعد سے میں اپنی بیٹی کے ساتھ قرنطینہ ہو گئی ہوں۔
خُدا کا شکر ہے کہ کوئی شدید علامت دیکھنے میں تو نہیں آئی مگر میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ ماسک پہنیں اور اپنی حفاظت خود کریں۔
ماہرہ خان:
ماہرہ خان نے بھی کورونا کی تصدیق انسٹاگرام پر کی اور یہ بتایا کہ مجھ سے گذشتہ دنوں جتنے بھی لوگ رابطے میں تھے میں نے سب کو آگاہ کر دیا ہے تا کہ وہ لوگ بھی محفوظ رہ سکیں اس وباء سے.
آخر میں دُعاؤں کی اپیل بھی کر دی ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ سب لوگ ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
نیلم منیر:
گذشتہ ہفتے اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں تھیں۔ انہوں نے بھی وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ میری طبیعت کچھ روز سے بہتر نہیں ہے ، مجھے سانس لینے میں مسئلہ تھا مگر اب کچھ بہتر ہے ۔
میں نے خود کو مکمل قرنیطیہ کیا ہوا ہے اور میں آپ سب سے دعاؤں کی اپیل کرتی ہوں۔
حنا خان:
زی ٹی وہ کی خبر کے مطابق بھارتی ڈرامہ سیریل '' یہ رشتہ کیا کہلاتا'' سے شہرت حاصل کرنے والی اکشرہ یعنی حنا خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ اور ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔
نیتو کپور:
بھارتی اداکارہ نیتو کپور اپنی نئی آنے والی فلم جُگ جُگ جیو کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں اور اب یہ بھی 14 روز کے لئے قرنطینہ میں ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ انیل کپور بھی موجود ہیں جن کے بارے میں تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔