کشمیر جسے خوش اسلوب، خوش اخلاق اور خوش شکل لوگوں کی وادی بھی کہا جاتا ہے، کہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ بہت سمجھدار اور ہر فن مولٰی ہوتے ہیں، اس بات کا اندازہ ہم اپنی شوبز انڈسٹری کو دیکھ کر بخوبی لگا سکتے ہیں۔ ہماری شوبز انڈسٹری کے کئی نامور اداکار ایسے ہیں جن کے آباؤ اجداد کا تعلق کشمیر سے ہے۔
کشمیری ناصرف خوش شکل بلکہ انتہائی مثبت سوچ کے بھی مالک ہوتے ہیں، ان کی یہ ہی خوبی انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہے۔ زندگی سے بھرپور کشمیری قوم ہر چیز کا اچھا پہلو دیکھنے میں مشہور ہے۔
آج ہم آپ کو ان 5 مشہور اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کا تعلق کشمیر سے ہے۔
1) ثمینہ پیرزادہ
پاکستان کی نامور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ماضی میں سپر ہٹ ڈرامے اور فلمیں دینے والی ان اداکارہ کا تعلق کشمیر سے ہے۔ نازک نقش والی یہ اداکارہ آج کل اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں، جسمیں مختلف اداکار اور فنکار آتے ہیں اور اپنے دل کی باتیں کرتے ہیں۔
2) احد رضا میر
ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے ایک اور معروف اداکار احد رضا میر اور ان کے والد آصف رضا میر کا تعلق بھی کشمیر سے ہے۔ احد ایک بہترین اداکار ہیں جنھیں بہت کم عرصے میں ڈھیروں مداحوں کا پیار ملا۔
3) ہارون شاہد
اداکار و گلوکار ہارون شاہد کا تعلق بھی کشمیر سے ہے۔ ہارون اداکار احد رضا میر کے کزن بھی ہیں۔ خوبصورت آواز کے مالک ہارون شاہد نے اپنے تمام مداحوں کو بہت ہی کم عرصے میں متاثر کیا۔
4) سویرا ندیم
تیکھے نین نقش والی پیاری سی سویرا کا تعلق بھی وادئ کشمیر سے ہے، ان کے آبا ؤ اجداد بھی کشمیر سے تھے۔ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے جان ڈالنے والی سویرا آج بھی کئی ڈراموں میں کام کر رہی ہیں۔
5) عماد عرفانی
ڈرامہ سیریل 'جلن' کے اداکار عماد عرفانی کا تعلق بھی کشمیر سے ہے۔ عماد ناصرف ایک اداکار ہیں بلکہ ایک قابل ماڈل بھی ہیں۔
* آپ کا پسندیدہ کشمیری اداکار کون ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔