معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ بیرون ملک چھٹیاں گزارنے کی دلکش تصاویر شئیر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مختلف مواقع پر عائزہ خان دانش تیمور کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی آئی ہیں، تاہم اب انہوں نے اپنے شوہر سمیت بچوں والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ دلکش تصویر شیئر کی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر میں دونوں میاں بیوی خوبصورت انداز میں ممکنہ طور پر بیرونِ ملک ایک ساحل پر یاٹ میں موجود ہیں۔
جبکہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ دوسری تصویر میں دانش تیمور اہلخانہ کے ہمراہ سیلفی لے رہے ہیں۔
عائزہ اور دانش کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے عائزہ خان اور دانش تیمور کو پاکستان شوبز انڈسٹڑی سب سے خوبصورت جوڑی بھی قرار دیا جاتا ہے۔
مزید تصاویر ذیل میں دیکھیے۔