یہ پاکستان کے کون سے مشہور اداکار ہیں؟ جو آج کل کافی چرچوں میں ہیں

ہماری ویب  |  Dec 12, 2020

معروف شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی پرانی تصاویر بھی شئیر کرتی ہیں۔

آج ہم آپ سے جانیں گے کہ اوپر موجود تصویر میں بچہ کونسی مشہور شخصیت ہے جواب آپ ہمیں کمنٹس میں بھی دے سکتے ہیں۔

تو بتائیں کہ مذکورہ تصویر میں موجود یہ ننھا بچہ جو معصومانہ انداز میں تصویر کھچوا رہا ہے، کونسا مشہور اداکار ہے؟

چلیے ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔

تصویر میں موجود یہ بچہ پاکستان شوبز میں آج کل تہلکہ مچا رہا ہے اور اس کے پاس مداحوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ جی ہاں یہ معصوم بچہ دراصل اداکار شہریار منور ہیں۔

9 اگست 1988 کو کراچی میں پیدا ہونے والے شہریار منور شوبز انڈسٹری میں بہترین اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ ڈراموں کے علاوہ وہ پاکستان کی مشہور فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More