میری فیملی میری زندگی ہے۔۔۔۔ پاکستان شوبز اداکاروں کی اصل فیملی جن کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں، دیکھیں ان گھر والوں کے ہمراہ خوبصورت تصاویر

ہماری ویب  |  Dec 12, 2020

پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اپنی بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں۔ ایک جانب وہ ڈرامائی اور فلمی زندگی کے کرداروں میں نظر آتے ہیں جس میں اچھے اور بُرے کردار دونوں شامل ہوتے ہیں تو دوسری جانب ان کی نجی زندگی بھی ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

آج ہم پاکستان کے مشہور فنکار اور ان کی فیملی سے متعلق جانیں گے اور ساتھ ہی تصاویر بھی شئیر کریں گے۔

1- نعمان اعجاز

پاکستان شوبز کے مایہ ناز اداکار نعمان اعجاز جو آج بھی جوان اور ایک دم فٹ نظر آتے ہیں، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کے تین بیٹے بھی ہیں جن کے نام شاہ میر نعمان اور زاویار نعمان اور ریان ہیں جن کے ہمراہ وہ سوشل میڈیا پر اکثر تصاویر بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ نعمان اعجاز کے لئے ان کی فیملی ان کی زندگی ہے۔

2- عماد عرفانی

اداکار عماد عرفانی کا شمار پاکستان سمیت دنیا کے اسٹائلیش اور خوبصورت اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ماڈل عماد عرفانی اس وقت ڈرامہ سیرل جلن میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ اداکار عماد عرفانی کے بارے میں تو سب اچھی طرح واقف ہیں لیکن ان کی اہلیہ کے بارے میں شاید ہی کسی کو معلوم ہرگا۔ عماد عرفانی کی اہلیہ کا نام مریم شفاعت ہے۔ دونوں جوڑے ایک بہترین شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

3- حاجرہ یمین

مقبول اداکارہ حاجرہ یمین کو بھی ڈرامہ سیریل جلن میں دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا شمار پاکستان کی ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بہترین اداکاری نبھانے کے لئے اپنی انرجی استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2011 میں تھیٹر سے کیا تھا اور بھرپور محنت اور جدوجہد کے بعد انہیں اپنی محنت کا پھل پلا اور آج انہیں ڈرموں میں لیڈنگ رول فراہم کئے جاتے ہیں۔ 34 سالہ حاجرہ یمین تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

4- اعجاز اسلم

پاکستان شوبز کے مایہ ناز اداکار اعجاز اسلم جو اپنی اہلیہ سبین اسلم کے ہمراہ خوشگوار زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اعجاز اور سبین کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام میشا اسلم ہے۔ اعجاز اسلم پاکستان شوبز انڈسٹری میں ڈریس ڈیزائنر کا کام بھی سر انجام دیتے ہیں۔ اعجاز نے اپنی اداکاری کا آغاز سن 1993ء میں ڈرامہ کشکول سے کیا تھا۔

5- وہاج علی

عہدِ وفا سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے 36 سالہ اداکار وہاج علی 6 ستمبر سنہ 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ 2016 میں وہ ثناء علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے اور جوڑے کی خوبصورت بیٹی بھی ہے جس کا نام امیرہ وہاج علی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More