ہم نے 5 ماہ کے دوران بمشکل ہی ایک دوسرے کو دیکھا ہو گا، طلاق کی خبروں پر اداکارہ فریال محمود بول پڑیں

ہماری ویب  |  Dec 12, 2020

سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ روز سے اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی علیحدگی کی خبریں وائرل ہورہی تھیں تاہم دونوں کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب اداکارہ فریال محمود نے بلآخر خاموشی توڑ دی۔

فریال محمود نے تمام تر افواہوں کی تردید کرتے ہوۓ انسٹاگرام پر سٹوری اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ "میں کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر دانیال اور اپنی علیحدگی سے متعلق پوسٹس دیکھ رہی ہوں جو صرف اس وجہ سے پھیلائی جارہی ہیں کیونکہ میں اور دانیال ایک ساتھ تصویریں شیئر نہیں کرتے۔"

اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور لکھا "چونکہ آج کل میری اور دانیال کی ایک ساتھ تصاویر سامنے نہیں آرہیں تو آپ لوگ کہیں گے کہ ہمارے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے؟"

فریال محمود نے غلط خبریں پھیلانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کیا اب ہمیں آپ لوگوں کو ہماری شادی قائم رہنے کا ثبوت دینا پڑے گا، کیا ہم آپ کی مرضی سے ایک ساتھ وقت گُزاریں گے؟"

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ "میں اور دانیال اس وقت ایک مشکل وقت سے گُزر رہے ہیں کیونکہ کام کی مصروفیت کی وجہ سے ہی ہم نے گزشتہ 5 ماہ سے بمشکل ہی ایک دوسرے کو دیکھا ہو گا ۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "براہِ کرم ہماری شادی کو چھوڑ دیں اور اُن مسائل پر بات چیت کریں جو اس سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔"

آخر میں فریال محمود نے انتہائی دکھ بھرے انداز میں کہا کہ "میں ہماری علیحدگی سے متعلق افواہوں کو دیکھ کر بےحد افسردہ ہوئی ہوں۔"

واضح رہے اداکارہ کے شوہر دانیال راحیل نے بھی فریال کی سٹوری کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرم کی سٹوری پر اپ لوڈ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More