کیا مایا علی اور شہریار منور جلد ہی منگنی کرنے والے ہیں؟

ہماری ویب  |  Dec 11, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کے نئے فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ، پرستاوں میں ان کی منگنی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

شوبز صنعت کی باصلاحیت اداکارہ مایا علی اور اداکار شہر یار منور نے حال ہی میں ایک کپڑوں کے برانڈ کے لیے ایک فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے، جس کی چند تصاویر مایا علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں، جن پر مداح انہیں خوب سراہ رہے ہیں اور تعریف سے بھرپور تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ اور شہریار منور ایک دوسرے کے ساتھ خوب جچ رہے ہیں اور دونوں کی کیمسٹری بھی کافی اچھی لگ رہی ہے، تصویروں میں ہلکے نیلے آسمانی اور سنہرے رنگ کے زرق برق ملبوسات میں دونوں ہی کسی کہانی کے شہزادہ شہزادی نظر آ رہے ہیں۔

مایا علی کو ان تصاویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹس موصول ہوچکے ہیں جن میں اُن کے مداح اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے مایا اور شہریار منور کی تصویر پر پیش گوئی کرتے ہوئے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ایسے ہی ایک احد اور سجل کا فوٹو شوٹ آیا تھا، پھر اُنہوں نے منگنی کرلی تھی۔

دوسرے انسٹا صارف نے لکھا کہ اپنے دل کی بات کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ کرے یہ دونوں بھی منگنی کر لیں، جبکہ ایک اور انسٹا صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر یار منور نے مایا علی سے منگنی کرنے کے لئے ہی اپنی منگنی توڑی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More