پاکستانی ڈراموں میں ضرور کام کروں گا لیکن ۔۔۔ اینجن التان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے سے متعلق کیا کہا؟

ہماری ویب  |  Dec 11, 2020

ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینجن التان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے بتا دیا۔ اینجن التان نے کہا کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈرامہ سیریلز میں ضرور کام کروں گا۔

ترک اداکار اینجن التان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ پاکستانی عوام پیار کرتی ہے، میں نے کچھ نئے پراجیکٹس کے معاہدے کئے ہیں، یہاں نجی ٹیکسٹائل کا برانڈ ایمبیسڈر بن گیا ہوں۔

اینجن التان کا پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرے لیے نہت خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیریل کی تعریف کی، یہ بہت بڑی ڈرامہ سیریل تھی اور اسلامی کہانی تھی۔

شہرت کو بلندیوں کو چھونے والے اداکار انگین آلتان کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے بخوبی واقف ہوں، یہ میرا مختصر دورہ ہے اس لیے زیادہ گھوم پھر نہیں سکا، یہاں کا کھانا لاجواب تھا بس مرچیں زیادہ تھیں۔

واضح رہے کہ ترکش تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی دنیا کا سب سے دیکھا جانے والا ڈرامہ سریل بن گیا ہے ساتھ ہی 2020 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں اور فلموں کی فہرست میں ارطغرل غازی سرفہرست موجود رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More