فیروز خان، علیزے فاطمہ اور عروہ فرحان کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک اور نامور جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی شادی کو 7 ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے، دونوں کی شادی لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تاہم اب یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر چند اسکرین شاٹس گردش کررہے ہیں جس کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فریال محمود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دانیال راحیل کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔
تاہم دونوں کی جانب سے ان افواہوں پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
لیکن دانیال راحیل نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی اہلیہ فریال محمود کی تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن میں سالگرہ مبارک لکھا ہوا ہے، اس تصویر میں اداکارہ فریال محمود کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ دانیال نے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ''سالگرہ مبارک بیوٹی فل''۔ فریال محمود نے یہ تصویر اپنی انسٹا کی اسٹوری پر بھی شیئر کی۔
واضح رہے دونوں کی شادی کچھ ماہ قبل انتہائی سادگی سے ہوئی، مداح ان کی شادی کی تصاویر دیکھ کر حیران رہ گئے تھے کیونکہ یہ خبر اچانک آئی تھی۔