مشہور ڈرامہ سیریل جلن کے مرکزی کرداروں میں سے ایک اور پاکستان کے معروف اداکار فہد شیخ آج کل پاکستانی شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچا رہے ہیں۔
فہد شیخ ایک مشہور پاکستانی گلوکار، اداکار، ٹی وی میزبان اور ماڈل ہیں جن کی شادی گلوکارہ شاہدہ منی کی بیٹی مہرین سے ہوئی۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ فہد شیخ نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور شو 11 نمبر کے میزبان کے طور پر کیا تھا۔ وہ مشہور فیشن برانڈ ایف ایس کولتھنگ کے مالک ہیں جبکہ گلوکار و اداکار کی اہلیہ مہرین فہد شیخ فیشن برانڈ کی شریک بانی ہیں اور تمام ذمہ داریاں خود سنبھالتی ہیں۔
اداکار فہد شیخ نے ایک ویب ٹی وی چینل پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے ابتدائی کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔
فہد نے بتایا کہ جب وہ اپنے پرانے شو کی ویڈیوز یوٹیوب پر دیکھتے ہیں تو انہیں شرم آتی ہے، لیکن وہ ابتداء ہوتی اور دیکھنے میں مزہ بھی آتا ہے اور اب اچھا لگتا ہے کہ کافی بدلاؤ آگیا ہے۔
فہد شیخ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ گلوکاری بھی کرتے تھے مگر وہ اس کا شوق وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوگیا۔
فہد شیخ کا کہنا تھا چند دن قبل میرا ایکسیڈینٹ ہوا تھا اور میں نیلی آنکھ کے ساتھ کام کر رہا تھا لیکن ڈرامہ دیکھنے والوں کو پتہ نہیں چلا۔
پڑھائی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اکاؤنٹینٹ میں اے سی سی کیا ہے اور پھر لندن کالج آف اکاؤنٹینٹسی سے 4 سال اے سی سی اے کیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ اداکاری میں کیسے آئے جس پر اداکار فہد نے بتایا کہ چیزیں میرے ہاتھ سے نکلی گئیں، اور میں بہت سست روی کا شکار ہوگیا، میرے کوئی دوست وکیل ہے کوئی انجینئیر ہے تو کوئی اکاؤنٹنٹ ہے اور میرا بھی یہی ارادہ تھا۔ لیکن میری زندگی بالکل بدل گئی۔
اداکار نے بتایا کہ روڈ شو ختم کرنے کے بعد میں نے کچھ سال وقفہ لیا اور پھر 2 سال بعد میں نے شوبز میں قدم رکھا۔
جلن کے مرکزی کردار نے بتایا کہ میں کراچی ڈراموں میں کام کرنے کے لئے ہی آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مہینہ تک ڈراموں میں کم ڈھونڈنے کے لئے مختلف لوگوں سے رابطے کر رہے تھے۔ فہد نے بتایا کہ میں نے ایک صاحب کو کال کی اور انہوں نے مجھے ایک مہینے بعد ریٹرن کال کرنے کی تاریخ دی اور میں بہت خوش ہوا اور میری زندگی میں بہت بڑا بدلاؤ آیا وہ ایسے کہ میری ملاقات فہد مصطفیٰ سے ہوئی۔ فہد نے بتایا کہ جب میری ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کیا کرنے آئے ہو میں جواب دیا اداکاری کرنے۔
مزید انہوں نے فہد مصطفیٰ سے متعلق کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔