12 سال کی عمر میں ہی شوبز میں آگئیں اور پھر ۔۔۔ مشہور اداکار بابرہ شریف کہاں ہیں اور کیا کر رہی ہیں جانیں ان کے بارے میں 5 دلچسپ باتیں

ہماری ویب  |  Dec 10, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ بابرہ شریف آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں اور اس موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

بابرہ شریف 10 دسمبر 1954 کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک متوسط ​​طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور بچپن سے ہی اداکاری میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتی تھی۔ بابرہ شریف نے ماڈلنگ کا آغاز اس وقت کیا جب وہ 12 سال کی تھیں۔ سنہ 1973 میں انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ایک ٹی وی کمرشل سے کیا۔ نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے آٹھ نگار ایوارڈ بھی حاصل کیے۔

آج ہم اداکارہ بابرہ شریف کی زندگی اور کیرئیر سے متعلق چند دلچسپ حقائق پر روشنی ڈالیں گے۔

1- اداکارہ بابرہ شریف نے اپنا پہلا اشتہار جیٹ واشنگ پاؤڈر کے لئے کیا تھا جس کے بعد وہ پاؤڈر گرل کے نام سے مشہور ہوگئیں۔

2- بابرہ شریف کی اداکاری کے چرچے بھارت تک جا پہنچے تھے جس کے بعد انہیں بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی جانب سے اپنی فلم راستہ میں اداکاری کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن چند وجوہات کی بناء ہر وہ فلم میں کاسٹ نہ ہوسکیں۔

3- ماضی کی خوبصورت اور ورسٹائل اداکارہ بابرہ شریف کو ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

4- اداکارہ بابرہ شریف کو جانورں سے بہت لگاؤ ہے، اور انہوں نے شیرنی کا بچہ بھی پالا ہوا ہے، ساتھ آسٹریلین طوطا بھی ہے جس کا نام انہوں نے مینگو رکھا ہے۔

5- مقبول ترین اداکارہ بابرہ شریف کی کراچی میں شریف کے نام سے جیولری کی دکان بھی موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More