وِینا ملک اور اَسد خٹک کی علیحدگی، خُلَع اور بچوں کی سمگلنگ کے حوالے سے خبریں آج کل بہت عام ہیں۔ کچھ روز قبل اسد خٹک نے ایک ویڈیو میں یہ بھی کہا تھا کہ میں نے اِس کے سر پر چادر اڑھائی، عزت بخشی مگر یہ اس قابل نہیں۔۔
لیکن اب معروف اینکر کرن ناز اپنی ایک ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ:
"وینا ملک کی جب اسد سے شادی ہوئی تو ان کا کوئی کاروبار ہی نہیں تھا، یہ بزنس مین ضرور تھا مگر اس کے پاس کوئی کام نہیں تھا۔ جیسے اسد نے وینا پر شادی کر کے عزت بخشی مگر ۔۔۔ وینا ملک نے دراصل اسد کی عزت بچائے رکھی، وہ ایک ناکارہ انسان تھا اس کے پاس کوئی کام نہ تھا، بینک لون تک نہ دیتے تھے، وینا نے اس سے شادی کی، اس کو عزت و دولت دی، کاروبار کرنے کے لئے 7 کروڑ 73 لاکھ روپے دیئے مگر اس شخص نے اپنی عیاشی میں سارا پیسہ صرف تباہ برباد کر دیا ۔ وینا نے گھر کا بھی خرچہ چلایا اور اسد کے بچوں کی پالا، وینا مکمل طور پر اسد کے اور گھر کے تمام تر اخراجات خود اٹھاتی آئیں ہیں، اسد نے آج تک ان کو کچھ بھی نہ دیا۔ عمرہ بھی وینا کے پیسوں سے ادا کیا اور دبئی، امریکہ و دیگر ممالک میں جانے اور رہنے تک کا تمام تر خرچ وینا نے اپنی جیب سے اٹھایا۔
مگر وینا کی ہمت و دلیری اور ایک کامیاب خاتون ہونے کی نشانی یہی ہے کہ اپنے شوہر کی کمزوریوں پر پردہ ڈالتی رہی، کسی کے سامنے کبھی یہ شکایت نہ کی کہ اسد ان کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور ان کا کوئی خرچ نہیں اُٹھاتا۔ ''
مذید یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ:
''ان دونوں کی شادی 2013 میں ہوئی تھی جب سے اب تک تمام اخراجات اور دونوں بچوں کی پیدائش اور دیگر تمام تر خرچے وینا نے اکیلے اٹھائے۔
مگر جب 2017 میں وینا ان تمام مسائل سے پریشان ہوگئیں تو فیملی کورٹ سے رجوع کیا، کورٹ نے اسد کو 3 مرتبہ بُلایا مگر وہ پیش نہ ہوا، جس کے بعد قانونی طور پر کورٹ نے وینا ملک کو خود بچوں کی کفالت کی ذمہ داری سونپ دی اور خُلع دلوا دی۔''
اور ایک اور اہم انکشاف بھی سامنے آ رہا ہے کہ:
'' وینا ملک نے اجب اسد خٹک سے اپنے 7 کروڑ روپے واپس دینے کا مطالبہ کیا تو اسد نے زبردستی وینا پر بچے سمگل کرنے کا کیس کیا تا کہ ان کو پیسے واپس نہ دینے پڑے'' ۔
لیکن سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے اس کا فیصلہ تو خُدا کے ہاتھ میں ہے۔ اس معاملے پر آپ لوگوں کی کیا رائے ہے ؟
کیا اسد خٹک سچ بول رہے ہیں یا پھر وینا ملک نے بلکل صحیح فیصلہ لیا ہے؟ اپنا جواب ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے۔۔۔