ثمینہ احمد پاکستان کی نامور اداکارہ، اسٹیج پرفارمر، پروڈیوسر اور ہدایتکار ہیں۔ ثمینہ ایک تجربہ کار اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جن کو اردو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 50 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ انھوں نے پی ٹی وی کے کئی کامیاب ڈرامہ سیرلیز میں بہترین کردار نبھائے۔ علاوہ ازیں ثمینہ احمد کو اپنی عمدہ خدمات کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے سال 2011ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
ثمینہ احمد بھی الف نون، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، میرے ہمدم میرے دوست اور آنگن سمیت متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔
ثمینہ احمد کے شوہر کا نام منظر صہبائی ہے جن کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بھرپور خدمات ہیں۔
اداکار مںظر صہبائی ڈرامہ الف، فلم بول اور ماہ میر میں اپنی اداکاری کا لوہا دنیا
کے سامنے منوا چکے ہیں۔ منظر صہبائی نے عمیرہ احمد کے لکھے گئے مقبول ڈرامے’الف‘ میں عبدالعلیٰ کا کردار بھی نبھایا۔
آئیں دیکھتے ہیں ثمینہ احمد اور منظر صہبائی جوانی کے دنوں میں کیسے نظر آتے تھے؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے دونوں معروف اداکار 4 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔