گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیرِ گردش تھیں کہ اداکارہ نیلم منیر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور اُنہوں نے مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی درخواست کی ہے جبکہ نیلم منیر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
لیکن اب نیلم منیر کی جانب سے ان میں کورونا کی تصدیق سامنے آگئی ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویری پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں، جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی۔ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ میرے تمام گھر والے بالکل صحت مند اور محفوظ ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، ہم سب اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہےاور اور ان کا کہنا ہے کہ الحمداللّٰہ وہ اب بہت بہتر محسوس کررہی ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو اپیل بھی کی کہ میرے جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں اور خود بھی کورونا سے چاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔