اگر اسے بچے پسند نہیں تو۔۔۔ فیروز خان نے مداحوں کو اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اشارہ کیسے دیا؟ دیکھیں دونوں کی کچھ پرانی تصاویر

ہماری ویب  |  Dec 09, 2020

چند روز پہلے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ میں علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن تاحال دونوں میں سے کسی نے علیحدگی کا حتمی اعلان نہیں کیا۔

لیکن گزشتہ روز اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے ننھے بیٹے سلطان کو گلے لگایا ہوا تھا، اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ''اگر اسے بچے پسند نہیں تو ہم پارٹی نہیں کر سکتے"۔ تاہم جب مداحوں کے کمنٹس آنا شروع ہوئے تو اداکار نے یہ کیپشن ڈیلیٹ کر دیا لیکن تصویر ڈیلیٹ نہیں کی۔

فیروز خان کے اس کیپشن پر مداحوں نے اپنے تبصرے پیش کیے، مداحوں کے مطابق اداکار نے یہ اپنی اہلیہ کیلئے کہا ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ کیپشن ڈیلیٹ نہ کرتے۔

کچھ مداحوں کے تبصرے ملاحظہ کیجیے۔

واضح رہے فیروز خان کی شادی علیزے فاطمہ سے 2018 میں ہوئی تھی، یہ ایک ایسی شادی تھی جس کی تصاویر کئی روز تک سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔ دونوں کی ایک ساتھ چند تصاویر دیکھیں۔

٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More