سلمان خان کی بہن ارپتا نے ریسٹورنٹ میں کی بدتمیزی۔۔۔ برتن توڑنے کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Dec 09, 2020

بالی وڈ اداکار سلمان خان کسی تعارف کے محتاج نہیں اور آج کل وہ بگ باس 14 ہوسٹ کرنے میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی بہن ارپتا شرما خان دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں میز پر رکھی ہوئی پلیٹیں توڑ رہی ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ وہ ہنستے مسکراتے توڑ رہی ہیں، کیونکہ عموماً لوگ غصے میں ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔ بہر حال یہ ایک تفریحی سرگرمی تھی ، جس میں ارپتا اپنی دوست سے بات کرتے ہوئے ہنس رہی ہیں اور پلیٹیں زمین پر پھینک کر توڑ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی یہ ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی تھی ۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے بیٹے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی جو گھر پر پلیٹوں کو پھینک رہا تھا۔ حال ہی میں ارپتا خان شرما نے آیوش شرما کے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائی .

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More