پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی کچھ روز قبل علیحدگی ہوگئی ہے، جس پر مداح شدید رنج میں مبتلا ہیں۔ عروہ اور فرحان کی شادی 16 دسمبر 2016 کو لاہور میں ہوئی۔ پاکستان کی میڈیا نے اس شادی کو بھرپور کوریج دی۔
لیکن کچھ روز قبل افسوس ناک خبر یہ سامنے آئی کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے اور اب یہ ساتھ نہیں۔
تاہم عروہ اور فرحان نے اپنی شادی کے ایک سال بعد نجی ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو دیا تھا جب وہ اپنی شادی سے متعلق خوبصورت یادوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
فرحان نے کہا کہ ''شادی ایک انتہائی خوبصورت احساس ہے، آپ کو شادی کے بعد ایک دوست مل جاتا ہے''۔
عروہ اور فرحان نے مزید کیا کہا، ویڈیو دیکھیں