10 لاکھ کا قیمتی ہار۔۔۔۔ ثنا خان کی شادی پر کس بالی ووڈ اداکار نے کونسے مہنگے تحفے دیے؟

ہماری ویب  |  Dec 05, 2020

اداکارہ ثنا خان ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ 20 نومبر کو بھارتی شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی محمد انس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ سابقہ اداکارہ ثنا خان نے اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راستے کو اپنا لیا تھا۔

اس تقریب کی ایک جھلک ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا فالورز کے ساتھ شئیر کی ہے، جس میں وہ سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے نظر آرہی ہیں۔ اس خوبصورت تصویر میں ان کے ساتھ انس سید بھی موجود ہیں۔

ثناء خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ ویسے تو انہوں نے شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا ہے لیکن ان کی شادی کے موقع پر کئی بالی ووڈ اداکاروں نے مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خوبصورت تحائف بھی بھیجے۔

آج ہم آپ کو ثنا خان کی شادی پر ملنے والے مختلف تحائف کے بارے میں بتائیں گے۔

1- نیہا ککڑ

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے ثنا خان کی شادی کے موقع پر مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ہیرے کی انگوٹھی تحفے میں پیش کی جس کی قیمت 2 لاکھ روپے تھی۔

2- امیتابھ بچن

بالی ووڈ انڈسٹری کے بگ بی امیتابھ بچن ثنا خان کی شادی کی تقریب میں شامل تو نہ ہوسکے لیکن انہیں تحفہ دینا بھی نہ بھجوانا بھی نہ بھولے۔ اداکار امیتابھ بچن نے ثنا خان کو پھولوں کے ساتھ تحریر خط بھیجا جس میں انہوں شادی کی مبارکباد پیش کی۔

3- روہت شیٹی

بالی ووڈ انڈسٹری کے جانے مانے اور کامیاب ڈائریکٹر روہت شیٹی نے ثنا خان کو گھڑی بطور تحفے میں پیش کی جس کی قیمت 4 لاکھ روپے بتائی گئے ہے۔

4- سلمان یوسف خان

خطروں کے کھلاڑی کے شریک امیدوار اور اداکار سلمان یوسف خان جو اسٹنٹ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے ثنا خان کو ان کے نکاح کے موقع پر گلے کا ہار تحفے میں دیا جس کی قیمت حیران کن طور پر 10 لاکھ روپے تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More