عامر خان جنہیں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، بالی ووڈ انڈسٹری کے شہنشاہ ہیں، ان کی شہرت ناصرف بھارت بلکہ دنیا کے کئی اور ممالک میں بھی ہے۔ اپنی شاندار اداکاری کے باعث ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں اور اربوں میں ہے۔
عامر خان اس وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں، کہ یہ اپنی فلموں کے اسکرپٹ بہت سوچک سمجھ کر فائنل کرتے ہیں اور فلم کے بننے میں خود بھی بہت محنت کرتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کرتی ہیں۔
تاہم آج ہم آپ کو ان کی ایک فلم کے حوالے سے ایک ایسا سچ بتانے والے ہیں جو اس سے قبل یقیناً آپ کو معلوم نہیں ہوگا یا آپ نے پہلے کبھی نوٹ نہیں کیا ہوگا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر خان نے ایک ایسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں انہوں نے ایک مرتبہ بھی پلکیں نہیں جھپکیں یعنی پوری فلم میں انہوں نے اپنی آنکھیں بند نہیں کیں۔
جی ہاں! یہ سچ ہے، عامر خان نے مشہور اور کئی ریکارڈ توڑنے والی فلم پی کے (pk) میں ایک دفعہ بھی آنکھیں بند نہیں کیں۔
اگر آپ نے یہ فلم دیکھی ہے تو آپ کو یہ بات ضرور معلوم ہوگی۔
یاد رہے pk سال 2014 میں ریلیز ہوئی جسے سال کی سب سے ہٹ ترین فلم قرار دیا گیا۔ یہ فلم ناصرف ہندوستان اور پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئی۔
فلم میں جن اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں عامر خان، انوشکا شرما، سشانت سنگھ راجپوت اور سنجے دت شامل تھے۔