جب ہم نے اپنے ماضی کو یاد کرنا ہوتا ہے تو اکثر ہم پرانی تصاویر دیکھتے ہیں جسے دیکھ کر بچپن تازہ ہوجاتا ہے۔ یقیناً بچپن کے دن ہر کسی کے لئے کسی قیمتی شے سے کم نہیں ہوتے کیونکہ نا اس وقت تو کمانے کی کوئی فکر ہوتی ہے نا دیگر چیزوں کی، پس بچپن ہمارے لئے آزاد ہوتا ہے۔
اسی طرح متعدد پاکستانی شوبز اداکار اور اداکارائیں بھی اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شئیر کرتے ہیں جنہیں دیکھ کے صارفین خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے تبصرے پیش کرتے ہیں۔
تو کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اوپر موجود تصویر میں کونسی اداکارہ کا بچپن ہے؟
بھرے بھرے گال اور خوبصورت سے مسکراتی یہ معصوم بچی پاکستان کی کونسی معروف اداکارہ ہیں۔
اگر آپ نہیں پہچان پائے تو چلیے ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔
مذکورہ تصویر میں موجود ننھی معصوم بچی پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ جاناں ملک ہیں۔
جاناں ملک ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز کے کئی ڈرامہ سیریلز میں بہترین اداکاری کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں بهی نمودار ہوئی ہیں۔
لیکن اداکارہ جاناں ملک کافی عرصے سے ٹیلی وژن اسکرین سے دور ہیں اور اپنے شوق کی تکمیل کرتے ہوئے پروفیشنل بیکر بن چکی ہیں۔
اداکارہ کے پاس دن بھر میں کیک تیار کرنے کے بہت سع آرڈرز آتے ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام آرڈرز خود ہی بیک کرتی ہیں کیونکہ وہ معیار اور ذائقے پرسمجھوتہ کرنا پسند نہیں کرتی۔