اداکارہ کرینہ کپور کی اداکاری کو تو لوگ پسند کرتے ہی ہیں ساتھ ہی ان کے کپڑے اور خاص طور پر ان کی پہنی ہوئی جیکٹس کے چرچے بھی خوب عام ہوتے ہیں۔ کرینہ جتنی توجہ اپنے لباس پر رکھتی ہیں اتنی ہی اپنی جیکٹس پر بھی رکھتی ہیں۔
حآل ہی میں ان کی پہنی ہوئی لال رنگ کی سوئیٹر کو بھی لوگوں نے خوب پسند کیا۔ کرینہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا بیٹا تیمور اور کرینہ دونوں ہی مٹی کے برتن بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تیمور کے ساتھ مٹی کے برتن بنانے میں مصروف کرینہ نے کالے اور لال رنگ کا سویٹر پہنا ہوا ہے۔ جو کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
کئی مداح تعریف کر رہے ہیں تو کئی لوگوں نے یہ جاننے کی بھی خواہش کی کہ کرینہ نے جو سویٹر پہن رکھا ہے اس کی قیمت کیا ہے۔
ان کا یہ سویٹر ایچ اینڈ ایم برانڈ کا ہے اس سویٹر کی قیمت تقریباً انڈین دو ہزار روپے ہے جبکہ پاکستانی قیمت کے مطابق تقریباً ساڑھے چار ہزار ہے۔
اس سوئیٹر کے وائرل ہونے کی وجہ صرف اس کی کم قیمت اور بہترین کوالٹی ہے جس پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں نے ان کی اس ویڈیو پر یہ تبصرہ بھی کیا کہ بچوں کو اچھے اور محنت کے کام سکھانا بھی والدین کی تربیت کا بہترین حصہ ہے۔