عالمی وبا کورونا وائرس سے جہاں عام افراد متاثر ہو رہے وہیں دوسری جانب ملم،ی ستارے بھی اس وبا کی زد میں آرہے ہیں۔ کووڈ 19 کا دوسرا اسپیل زیادہ شدت اختیار کررہا ہے جس کے لئے حفاطتی اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔
کورونا سے متاثر ہونے والے دنیا کے تین بڑے ممالک میں شمار ہونے والے بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ورون دھون اور نیتو کپور سمیت کم از کم ٹیم کے 3 افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے جب کہ انیل کپور اور کیارہ اڈوانی میں بھی کورونا کی تشخیص کی چہ مگوئیاں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اداکار ورون دھون، نیتو کپور اور ڈائریکٹر راج مہتا کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ فلم کی ٹیم میں شامل اداکار انیل کپور اور کیارہ اڈوانی میں بھی کورونا کی چہ مگوئیاں ہیں۔
شوبز میگزین فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چندی گڑھ میں آنے والی فلم جگ جگ جیو کی شوٹنگ میں مصروف ورون دھون، نیتو کپور اور فلم کے ہدایت کار راج مہتا میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
دوسری جانب شوبز ویب سائٹ بولی ووڈ ہنگامہ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ نیتو کپور، ورون دھون اور راج مہتا میں کورونا کی تصدیق کردی گئی جبکہ انیل کپور اور کیارہ اڈوانی میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق نہیں ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سخت حفاطتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں اور سماجی فاصلوں کو بھی یقینی بنایا گیا تھا تاہم اس کے باوجود ٹیم کے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق سامنے آگئی۔
فلم کی ٹیم میں شامل تین افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور باقی ارکان کو بھی قرنطینہ میں چلے جانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
اداکارہ نیتو 4 دسمبر کو ہسپتال سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے واپس آئیں اور مبینہ طور
پر ان کے بیٹے رنبیر کپور نے علیحدی کمرے میں خصوصی انتظام کیا ہے۔