ہماری ویب | Dec 02, 2020
شادی کا دن ہر کسی کو یاد رہتا ہے کہ کس طرح تیاریاں کی گئی اور کون کون سے کپڑے پہنے گئے مگر کچھ شادیاں ایسی بھی ہیں جن کو کوئی نہیں بھول سکتا کیونکہ ان میں میں کپڑوں، تقریبات، تصاویر اور مختلف تحفے تحائف اس قسم کے دئیے گئے جو معمول سے ہٹ کر ہیں۔ آپ بھی جانیں ان شادیوں کے بارے میں ذرا مختصراً:
گذشتہ ماہ ہونے والی پاکستانی کی مہنگی ترین شادی جس پر 2 کروڑ روپے کا خرچہ ہوا، شادی میں خاص مہمانوں سمیت مذہبی و سیاسی شخصیات اور شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس شادی کے خرچوں سے متعلق خبریں عام ہوئیں تو ایف بی آر نے بھی صنعتکار شیخ محمود کو نوٹس بھیج دیا۔
اداکارہ رباب ہاشمی کی شادی مختلف وجوہات کی وجہ سے بھولنا ذرا مشکل ہوگا کیونکہ ان کی شادی عام شادیوں کی طرح ہی ہوئی ہے، لڑکا رشتے والی مسز خان کے سیلون سے منتخب کیا گیا اور ان کی شادی کو سارہ خان کی شادی سے ملا کر لوگوں نے سوشل میڈیا پر خؤب میمز بھی بنائیں کیونکہ ان کا فوٹرگرافر بھی ایک جیسا تھا۔ لوگوں نے مختلف قسم کے کمنٹس بھی کیئے کسی نے کہا انہیں ہنسنا ضروری ہے تو کسی نے کہا یہ صرف شادی کے دن ہی اچھی لگ رہی تھیں۔
انڈیا میں ہونے والی یہ شادی بھی خوب سوشل میڈیا کی زینت بنی کیونکہ اس میں دلہن نے روایتی لہنگا یا غرارہ نہیں بلکہ سوٹ پینٹ پہنا تھا وہ بھی 1990 ء کا ڈیزائن ہوا پرانا جوڑا جس پر لوگو نے خوب تنقید کی مگر دلہن کے روپ میں تعریف بھی کی۔
گذشتہ ماہ ہونے والی شادی نے تو سب کے ہوش اُڑا دیئے کیونکہ دولہے کو اپنی ہونے والی ساس سے تحفے میں کلائشنکوف ملی۔ یہ تحفہ دیکھنے والوں کے کئے منفرد اور خوفزدہ تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More