پاکستان میں کورونا کی دوسری اور سخت لہر جاری ہے جبکہ یہ بیماری متعدد نامور شخصیات کو اب تک اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔
تاہم اب ایک اور خبر سامنے آئی ہے کہ ملک کے معروف ترین اداکار بہروز سبزواری بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اداکار کا اپنی بیماری سے متعلق کہنا ہے کہ ''وہ اس وقت نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں اور اس وقت کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں''۔
بہروز سبزواری نے مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعاوؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
تاہم اداکار کے بیٹے شہروز سبزواری نے بتایا کہ ''بہروز سبزواری میں 6 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ اس وقت سے اسپتال سے زیرِ علاج ہیں۔ عمر 60 برس سے زائد ہونے کے باعث انہیں نگرانی میں رکھنے کی ضرورت ہے''۔