کیا فیروز خان اور علیزے کے درمیان طلاق ہانیہ عامر کی وجہ سے ہوئی؟

ہماری ویب  |  Dec 02, 2020

اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کی طلاق کے چرچے ہر جگہ عام ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان دونوں کا جوڑا سب کو بہت پسند تھا اور دونوں ہر وقت ساتھ خوش نظر آتے تھے۔ مگر اب ان خبروں سے لوگوں کے دلوں میں کئی قسم کے سوالات گردش کر رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا ہے کہ فیروز خان اور ان کی اہلیہ کی طلاق کی وجہ ہانیہ عامر ہیں۔ کیونکہ ڈرامہ سیریل عشقیہ کی وجہ سے دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جانے لگا اور ان کی محبت کے چرچے بھی عام ہوئے۔

ایک صارف نے تو سوال ہی پوچھ ڈالا کہ آپ کی کیا رائے ہے؟

ایک صارف نے کہا کہ فیروز کو کس کی نظر لگ گئی؟

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کہیں فیروز اور علیزے کو سجل علی کی بد دُعا تو نہیں لگ گئی کیونکہ گذشتہ وقتوں میں دونوں ایک دوسرے کے بہت قریبی تھے اور ان کے بریک اپ کے بعد فیروز نے گھر والوں کی پسند سے علیزے سے شادی کی تھی۔

کسی نے کمنٹ کیا کہ سجل کی بد دُعا نہیں ہانیہ کی بددُعا لگ گئی۔

ایک اور صارف نے بھی ایسا ہی پوسٹ کیا

لیکن تا حال فیروز اور علیزے کی جانب سے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More