ہماری ویب | Dec 01, 2020
وقت گزرتے دیر نہیں لگتی یوں لگتا ہے جیسے کل ہی تو شادی ہوئی تھی اور اب اتنے سال گزر گئے کہ پتہ ہی نہیں چلا۔ شوبز کے وہ ستارے جن کی شادی کو اتنے برس گُزر گئے مگر یہ اداکارائیں شادی شدہ نہیں لگتی ۔
فاطمہ آفندی اور کنور ارسلان کی شادی کو 8 سال گزر گئے، ان کی شادی 30 نومبر 2012 میں ہوئی تھی اور اب ان کے دو بیٹے المیر اور ماہبیر ہیں۔ دونوں میاں بیوی ہمیشہ ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں، ان کے بچے اپنی رنگین آنکھوں کی وجہ سے سب کو پسند ہیں۔
گزشتہ روز فاطمہ اور ارسلان کی شادی کی آٹھویں سالگرہ تھی۔ فاطمہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں میاں بویی اسپا میں بیوٹی سروسز لے رہے ہیں۔ فاطمہ نے اسے شادی کی سالگرہ منانے کے لیے بیسٹ ڈیٹ قرار دیا۔
View this post on Instagram A post shared by Fatima Effendi Kanwar (@fatimaeffendikanwar)
A post shared by Fatima Effendi Kanwar (@fatimaeffendikanwar)
عائزہ خان اور تیمور کی شادی 8 اگست 2014 میں ہوئی تھی اور ان کی شادی کو 6 سال گزر گئے، ان کے بھی دو بچے ہیں ایک بیٹا ریان اور ایک بیٹی حورین ہے۔ یہ دونوں بھی ہمیشہ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔
اداکار بلال قریشی کی شادی 14 فروری 2015 کو اداکارہ عروسہ سے ہوئی تھی اور ان کی شادی کو 5 سال گزر گئے۔ ان کا ایک بیٹا سوہان بھی ہے۔
اداکارہ مومل شیخ کی شادی محمد نادر سے 2012 میں لاہور میں ہوئی تھی۔ اب ان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا ابراہیم اور ایک بیٹی الیحا ہے۔ ان کی شادی کو بھی 8 سال کا عرصہ گُزر چکا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More