کیا شادی کے 2 سال بعد فیروز خان اور علیزہ فاطمہ الگ ہو گئے؟

ہماری ویب  |  Nov 30, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سابق اداکار فیروز خان کی شادی ان کی اہلیہ علیزہ فیروز سے مارچ 2018 میں ہوئی۔

تاہم سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیج 'celebtea3' نے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا ہے کہ دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اور اب دونوں شادی کے 2 سال بعد ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔

مذکورہ پوسٹ کے مطابق دونوں ایک دوسرے کو اپنے انسٹاگرام سے ان فالو کر چکے ہیں۔

دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام فیروز سلطان ہے۔

واضح رہے فیروز اور علیزہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More