اداکارہ ایمن خان اور منال خان اپنی سالگرہ ہر سال 20 نومبر کو ایک ساتھ مناتی ہیں، اس سال بھی دونوں نے اپنی سالگرہ تو دھوم دھام سے منائی مگر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نہ تھیں۔
ایمن منیب کے ساتھ ترکی گھومنے گئی ہوئی تھیں، اسی لیے انہوں نے اپنی سالگرہ وہیں منائی جبکہ منال نے یہاں پاکستان میں اپنے دوستوں کے ساتھ سرپرائز پارٹی سیلیبریٹ کی۔
2 سے 3 روز قبل ایمن پاکستان واپس لوٹیں، اور دونوں اداکار بہنوں نے ایک مرتبہ پھر سالگرہ پارٹی منعقد کی اور قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا۔
تاہم مداح کچھ خاص خوش دکھائی نہیں دیے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ایمن اپنی شادی کی تقریبات کی طرح سالگرہ کی تقریب بھی پورا مہینہ منائیں گی۔
ایک صارف سہیل اختر نے منال کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ یہ سب کہاں ہورہا ہے؟ یہ برطانیہ ہے یا پاکستان؟
ایاز نے تحریر کیا کہ استغفراللہ، قیامت قریب ہے۔
زمل نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس زیادہ پیسے ہیں تو کسی غریب کو دے دیں، پارٹی سے بہتر ہوگا۔