صرحا اصغر ایک معروف پاکستانی اداکارہ ہیں جو عام طور پر مشہور ڈرامہ سیریلز میں معاون اداکارہ کے طور پر دکھائی دیتی ہیں۔ صرحا اصغر اداکار بلال عباس کی چھوٹی بہن وشما کے طور پر مشہور ڈرامہ سیریل پیارے کے صدقے میں نظر آئیں جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ وہ ایک بہترین اور
ایک محنتی اداکارہ ہیں۔ علاوہ ازیں صرحا سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک ویب چینل پر انٹرویو دیا جس میں مخلتف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے بہن بھائیوں میں پانچویں نمبر پر ہیں اور ان کی والدہ نے کبھی کسی چیز کے لئے انکار نہیں کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے دل میں بچپن سے ہی اپنے بڑے بھائیوں کو ڈر تھا، ان کا کہنا تھا کہ بھائی کے ساتھ میرا کچھ زیادہ لگاؤ نہیں تھا۔
27 سالہ اداکارہ نے اپنی یونیورسٹی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ اس ایک بڑا واقعہ پیش آگیا تھا اور وہ ان کے لئے بہت وقت مشکل تھا ، میری دوستیں بھی ساتھ چھوڑ کر جا چکی تھیں لیکن میرے بھائی وہاں موجود تھے جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔
اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے بھائی کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2012 میں ان کے بھائی انتقال کر گئے تھے اور وہ عید کا دن تھا۔ ان کی بہن نے صرحا کو بھائی کے انتقال کی خبر دی جس کے بعد وہ بہت صدمے میں آگئیں تھیں۔ تب ان کے اے لیولز کے امتحانات بھی جاری تھے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے بڑے بھائی 18 سال سے امریکی فوج کا حصہ تھے اور افغانستان آئے ہوئے تھے جہاں ان کے کیمپ میں حملہ گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔
مزید انہوں نے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔