عطااللہ خان کے انتقال کی خبریں وائرل، حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Nov 26, 2020

گزشتہ رات سے پاکستان کے لیجنڈ گلوکار عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر بہت سے لوگوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

تاہم یہ خبریں بالکل بے بنیاد اور جھوٹی تھیں، جس کا اعتراف خود عطااللہ نے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی موت سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد عطااللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے فیس بک پر وضاحتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔

گلوکار نے لکھا کہ ''آج پھر ان کے حوالے سے غلط خبریں گردش کر رہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ وہ مداحوں کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہیں''۔

Merey barey main aik baar Phir galat khabrein gardish main hain. App sab ki duaoon se main bilkul theek hoon. Alhumdulliah

Posted by Attaullah Khan Esakhailvi on Wednesday, November 25, 2020

یاد رہے یہ پہلی دفعہ نہیں کہ عطااللّٰہ کو اپنی زندگی سے متعلق پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر وضاحت کرنی پڑی ہو، اس سے قبل بھی انہوں نے یا ان کے اہل خانہ نے ایسی ہی جھوٹی خبروں پر وضاحت دی تھی۔

گلوکار 2018 کے بعد مختلف اوقات میں کچھ بیماریوں کے باعث مختصر وقت کے لیے اسپتال میں زیر علاج بھی رہے اور اسی دوران ہی ان کے حوالے سے غلط خبریں وائرل ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More