اداکار فیصل قریشی پاکستان کے وہ اداکار ہیں جو تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین اداکار بھی ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جنہیں مداحوں نے ہمیشہ ہی سراہا ہے۔ فیصل قریشی مارننگ شو کے میزبان کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔
فیصل قریشی کا شاندار گھر ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے خوبصورت اور شاندار طرز کے تعمیر گھر کو دکھایا۔ فیصل قریشی کو کپڑوں کا بے حد شوق ہے جس کا اندازہ ان کی وارڈروب دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ فیصل قریشی سے سوال کیا گیا کہ گھر کو ڈیزائن کس نے کیا ہے جس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ خود ہی اپنے گھر کے ڈیزائنر ہیں۔
جبکہ ویڈیو کے دوران ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ کھانا بہت اچھا بناتے ہیں جس کی ویڈیوز اکثر وہ یوٹیوب پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔
فیصل کا گھر کیسا دکھتا ہے، اور ان کے گھر میں کیا کیا ہے؟ ملاحظہ کیجیے۔