عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں، والد کا بیان بھی سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Nov 26, 2020

گزشتہ روز اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبروں کا خوب چرچہ رہا اور سوشل میڈیا پر #عروہ-فرحان ٹاپ ٹرینڈ بھی رہے۔ لیکن اس حوالے سے عروہ اور فرحان دونوں کا ہی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مگر اداکارہ عروہ کے والد کے بیان کی خبر یں میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔ والدمخدوم حسین کا کہنا ہے کہ: بیٹی اور داماد نے کسی قسم کی کوئی علیحدگی نہیں کی ہے، بلکہ دونوں اپنے گھر میں خوش و خرم ہیں، خوشی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ساتھ ہی غلط افواہیں پھیلانے والوں کو والد نے پیغام دیا ہے کہ: میری بیٹی اور فرحان کے خلاف جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں اور آئندہ ماہ اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More