اداکارہ رباب ہاشمی کس سے شادی کر رہی ہیں اور ان کا رشتہ کس نے کروایا ؟

ہماری ویب  |  Nov 25, 2020

شوبز انڈسٹری میں ڈرامہ سیریل '' میرے محسن'' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رباب ہاشمی کی مایوں کی تصاویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ جس پر مداحوں نے انہیں خوب مبارکباد اور دعائیں بھی دیں۔

لیکن اداکارہ رباب نے اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی۔ مگر تصاویریں وائرل ہونے کے بعد خود رباب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ ویڈیو پوز کر رہی ہیں۔

اداکارہ رباب کے شوہر کا نام صہیب شمشاد ہے اور وہ شوبز انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتے۔ان کا رشتہ مشہور میرج کی مالک مسز خان نے کروایا ہے۔ جس کا اعتراف انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کیا اور تصویر کے ساتھ کیپشن ڈالا کہ الحمداللہ رباب کا جوڑا بھی مکمل ہوگیا ہے، ہم نے ان کے لئے لڑکا ڈھونڈھ لیا۔

آپ بھی دیکھیں ان کی مایوں اور مہندی کی چند تصاویریں:

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More