فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Nov 25, 2020

شوبز انڈسٹری میں اپنی گلوکاری اور اداکاری سے نام بنانے والے فرحان سعید اور ماڈل عروہ حسین کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے چرچے سوشل میڈیا پر عام ہوگئی ہیں۔ جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس خبر کے سامنے آتے ہی پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ہیش ٹیگ ’عروہ حسین‘ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ہے۔

صارفین نے ان کی علیحدگی کی خبر کو سال 2020 کی بد ترین خبر قرار دیا ہے۔ عروہ اور فرحان کی جانب سے ان خبروں کے حوالے سے تاہم نہ تو کوئی تردید کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی تصدیق۔

کچھ عرصہ قبل عروہ نے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں پتہ چلے کہ فرحان دوسری شادی کر رہے ہیں تو وہ شادی کے لئے منع نہیں کریں گی بلکہ علیحدگی اختیار کرلیں گی۔ واضح رہے کہ دونوں نے 2016 میں دھوم دھام سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More