کترینہ کیف نے بھی کورونا کا ٹیسٹ کروا لیا، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Nov 23, 2020

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ہر لحاظ سے اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کترینہ نے مالدیپ میں اپنے حالیہ پراجیکٹ کی شوٹگ سے قبل ہی خود کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لئے اپنا کورونا ٹیسٹ کر والیا، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

کورونا ٹیسٹ کرنے والے طبی عملے کے اہلکار ڈینی نے پی پی ای کٹ پہن رکھی تھی اور مکمل حفاظتی انتظام کے ساتھ کترینہ کا ٹیسٹ سیمپل لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ٹیسٹ کرواتے ہوئے مطمئن اور خوش نظر آرہی ہیں لیکن ایک موقع پر ان کو تھوڑا درد بھی محسوس ہوا جس پر انہوں نے سیمپل لینے والے ڈینی کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی۔ مگر بعد میں وہ مطمئن ہوگئیں۔ ان کی اس ویڈیو کو لاکھوں مداحوں نے پسند کیا اور ان نیک تمناؤں کا اظہار ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More