اسلام میں تمام خواتین کے لیے پردے کا حکم ہے، کچھ خواتین تو اپنی مرضی سے پردہ کرتی ہیں اور فخر سمجھتی ہیں لیکن کچھ عورتوں کو پردہ کرنے کے لیے ان کے والد، بھائی یا شوہر کی طرف سے مجبور کیا جاتا ہے۔
تاہم اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک مسلمان خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے تمام مسلمان مرد و خواتین کو ایک خوبصورت پیغام دیا۔
خاتون نے کہا کہ "میں نقاب نہ اپنے شوہر کے لیے کرتی ہوں نہ اپنے باپ کے لیے۔ میں یہ نقاب دنیا کے کسی مرد کی وجہ سے نہیں پہنتی بلکہ صرف اور صرف اپنے اللّه کے لیے کرتی ہوں"۔
خاتون کا کہنا تھا کہ "میں اس کی پابند نہیں ہوں کے وہ کروں جو مردوں کو پسند ہو، مردوں کو اپنے نفس پر خود قابو پانا ہوگا"