گوہر کا انجام کیا ہوگا؟ ڈرامہ سیریل "نند" کے سیٹ سے اداکاروں کی کچھ چٹ پٹی باتیں

ہماری ویب  |  Nov 21, 2020

پاکستان میں دیکھے جانے والا ڈرامہ نند آج کل ناظرین میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔ لوگوں کی دلچسپی اس ڈرامے کو لے کر بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ کے حوالے سے بات کی جائے تو جن اداکاروں نے ڈرامے میں مرکزی کردار نبھائے ان میں اداکارہ فائزہ حسن، شہروز سبزواری، اعجاز اسلم اور منال خان شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ایک ایسی نند گوہر (فائزہ حسن) کی ہے جس نے اپنی معصوم بھابھی رابی (منال خان) کو ناک و چنے چبھوا دیے۔ غلط فہمیوں کے بنے اس جال کو کیسے توڑے گی رابی؟ اور اسی جیسے کئی دوسرے سوال ہیں جن کا جواب لینے کے لیے ناظرین اس ڈرامے کو بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

مداحوں کو جس سوال کے جواب کا بے صبری سے انتظار ہے وہ یہ ہے کہ آخر ' گوہر کا انجام کیا ہوگا؟' تاہم ڈرامہ بڑے ہی دلچسپ موڑ پر پہنچ چکا ہے۔

آیئے اب آپ کو دکھاتے ہیں سیٹ پر سے ڈرامے کے پیچھے کے کچھ بہت ہی مزے دار سین اور سنواتے ہیں اداکاروں کی کچھ دلچسپ و چٹ پٹی باتیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More